وزیراعظم نریندر مودی نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کےلئے دفاعی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ، بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر
دفاعی سائنسدانوں کو مبارکباد۔اس میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے ہندوستان اس طرح کی صلاحیت والے دنیا کے
پانچ ملکوں کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے اور یہ ملک کےلئے فخر کا لمحہ ہے۔